ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تحصیلدار دفتر میں ودھان پریشد انتخابات کے پیش نظر امدادی مرکز کی شروعات

بھٹکل تحصیلدار دفتر میں ودھان پریشد انتخابات کے پیش نظر امدادی مرکز کی شروعات

Tue, 16 Nov 2021 20:10:15    S.O. News Service

بھٹکل:17؍نومبر(ایس اؤ نیوز)کرناٹکا ودھان پریشد کے لئے ہورہے دوسالہ میعاد کے انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کو لےکر رہنما خطوط اور دیگر انتخابی معاملات کے متعلق امدادی مرکز شروع کئے جانےکی تحصیلدار نے جانکاری دی ہے۔

 پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  کہاگیا ہےکہ سال 2020-2021میں دوسالہ میعاد کے ودھان پریشد انتخابات ہونے جارہےہیں۔ اس سلسلےمیں ضابطہ اخلاق کو شفافیت سے نافذ کرنے کے لئے رہنما خطوط بھی جاری کئے گئےہیں۔ اگر کسی کو انتخابی معاملات  کے متعلق جانکاری حاصل کرنا ہے یا پھر کسی طرح کی کوئی شکایت یا مسئلہ ہوتو تحصیلدار دفتر میں شروع کئے گئے 24X7 امدادی مرکز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ جہاں فوری طورپرمتعلقہ معاملے پر توجہ دی جائے گی۔عوام08385 - 226422یا پھر  tah.bhatkal@gmail.com  پر رابطہ کرسکتےہیں۔


Share: